2 جون 2013 - 19:30
شام کی تباہی، بعض ممالک کے غلط رویۓ کا نتیجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے شام کی تباہی اور اس ملک میں دہشتگرد گروہوں کی سرگرمیوں کو بعض ممالک کے غلط رویۓ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

ابنا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی نے آج تہران میں جارجیا کے سفیر  گئورگی جانجغوا سے الوداعی ملاقات میں کہا کہ شام یورپ والوں کے لۓ ایک مشکل میں تبدیل ہوچکا ہے ۔ علی اکبر صالحی نے مزید کہا کہ شام کی تباہی اور اس ملک میں دہشتگرد اور انتہا پسند گروہوں کی سرگرمیاں شام کے بحران سے متعلق بعض ممالک کے غلط رویۓ کا نتیجہ ہیں۔گئورگی جانجغوا نے بھی اس ملاقات میں ایران اور جارجیا کے تاریخی اور ثقافتی اشتراکات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو خوب قرار دیا۔علی اکبر صالحی نے تہران میں سعودی عرب  عباس محمد الکلابی کےسفیر کے ساتھ الوداعی ملاقات میں مختلف ادوار خصوصا موجود دور میں ایران اور سعودی عرب باہمی تعلقات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دو طرفہ مسائل کے حل کے لۓ ایران اور سعودی عرب کے حکام کی ملاقاتوں اور مشاورت کو اہم قرار دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲